Aloo Ka Samosa Recipe in Urdu, How to Make Aloo Ka Samosa

Aloo Ka Samosa Banane ka Tarika and Tarkeeb in Urdu

سموسہ بنانے کے اجزاء
کور بنانے کے لیے اجزاء
میدہ: 1کپ
آئل: 2چمچ
اجوائن: 1/4چمچ
آٹا گوندھنے کے لیے پانی: حسبِ ضرورت
نمک: حسبِ ضرورت
کاجو، کشمش اور سبزی والا


سپیشل سموسہ بھرنے کا مرکب

آلو(ابلے ہوئے ، مسلے ہوئے): 3-4 عدد (Optional) کاجو چند عدد
مٹر(ابلے ہوئے): 1/2کپ (Optional) کشمش چند عدد
سبز مرچیں (باریک کٹی ہوئی): 1-2عدد (Optional) امچور پاؤڈر 1/2چمچ
ادرک(پسا ہوا): 1/2چمچ نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا(باریک کٹا ہوا) 1چمچ سرخ مرچیں(پسی ہوئی) حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ(پسا ہوا) 1/2چمچ

سموسہ کا کوربنانے کی ترکیب


1۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کریں(میدہ، آئل، اجوائن)سوائے پانی کے۔
2۔ اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالتے جائیں اور آٹا گوندھتے جائیں۔
3۔ آپ نے نرم لچیلا آٹا تیار کرنا ہے۔ اسکے لیے آپکو آٹا کو اچھی طرح سے اور بار بار گوندھناپڑے گا۔ 
4۔ اس آٹا کو گیلے ململ کے کپڑے سے ڈھانک کر 15سے 30منٹ کے لیے رکھ دیں۔ 

سموسے بھرنے کی ترکیب

1: ایک برتن میں کچلے ہوئے آلو اور تمام خشک مصالحے(نمک، مرچیں، امچور، گرم مصالحہ)اور سبز مرچیں، ادرک کا پیسٹ وغیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
2: اب اس میں سبز مٹر(جو کہ پہلے ہی ابال کر رکھے گئے تھے)، کاجو(باریک کٹی ہوئی یا پیسٹ)اور کشمش بھی ڈال کر مکس کر لیں۔ 
3: اب اس میں دھنیا شامل کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔


سموسہ بنانے کی ترکیب

1۔آٹا کے چھوٹے چھوٹے رول بنا لیں۔ اوروٹی بنانے والے رولر سے 4انچ کے قطر یعنیDiameterکے گول شکل بنا لیں۔
2: اب اس گول شکل والی روٹی کو درمیان سے کاٹ لیں۔ جو کہ ہاف سرکل کی شکل میں کٹ جائے گا۔ 
3: اب یہ کٹا ہوا ایک حصہ لیں اور اس کو ایک کون کی شکل میں بنا لیں۔ اب اس کو بناتے ہوئےتھوڑا پانی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
4: اس کون کے اند ر ایک چمچ تیار شدہ مصالحہ بھریں اور اوپر کے حصہ کو تھوڑا پانی لگا کر بند کر دیں۔
5: ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گولڈن براؤن ہونے تک اچھی طرح سے فرائی کر لیں۔سموسے بناتے وقت درمیانی آنچ رکھیں۔
6: سموسے تیار ہیں۔ سبز چٹنی یا املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

No comments:

Post a Comment