How to Make Mango Ice Cream Recipe in Urdu

Easy Mango Ice Cream Recipe in Urdu


Mango Ice Cream Recipe in Urdu


مینگو آئس کریم کے اجزاء


دودھ: 1کپ 

کسٹر ڈ پاؤڈر: 1چمچ
کریم: 3کپ ونیلا: 1چمچ
آم: 1کپ (بلینڈ کر کر رکھ لیں)۔ 

چینی: 1کپ یا360گرام
آم: 1کپ(بالکل باریک کٹا ہوا)


مینگو آئس کریم بنانے کی ترکیب

1۔ کسٹرڈ کو 1/4کپ دودھ میں مکس کر کے ایک سائیڈ پر رکھ لیں۔
2۔ باقی تمام دودھ کو چینی ڈال کر گرم کریں۔ چنی اچھی طرح حل ہوجائے اور دودھ ابلنے دیں۔
3۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں پہلے سے بنایا گیا کسٹرڈ مکسچر بھی ڈال کر دوبارہ ابالیں۔
4۔ جب یہ ابلنے کے قریب پہنچنے والا ہو تو آگ بند کر دیں ۔ اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
5۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں بلینڈ کیا ہوا مینگو، باریک کٹے ہوئے آم ، کریم اور ونیلا ڈال دیں۔ 
6۔ اچھی طرح مکس کر کے کسی بند ڈھکن والے برتن میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔
7۔ جب یہ جمنے کے قریب ہو تو باہر نکال کر ایک مرتبہ ہینڈ بیٹر سے اس کو اچھی طرح Beat کریں۔اور دوبارہ فریزر میں رکھ دیں۔
. 8۔ ڈھکن کو اچھی طرح سے بند رکھیں۔ اسی کی وجہ سے کرسٹل نہیں بنیں گے۔ جم جمنے کے قریب ہو تو ایک مرتبہ دوبارہ سے اسکو نکال کر Beat کریں ۔ اور دوبارہ فریزر میں رکھ دیں۔
9۔ تھوڑی دیر میں ہی آئسکریم تیار ہو جائے گی۔ 


آپ آم کی جگہ یہ چیزیں بھی ڈال سکتے ہیں۔

 * چاکلیٹ
* ونیلا
* سٹرابیری
* کیلے


No comments:

Post a Comment