Lahori Besan Dahi Bhalla Recipe in Urdu

دہی بھلے بنانے کی ترکیب

dahi bhala recipe in urdu

1     بھلے بنانے کی ترکیب
2    دہی کی چٹنی بنانے کی ترکیب
3     کھٹی میٹھی چٹنی بنانے کی ترکیب

بھلے /بڑے بنانے کے اجزاء


بڑے دو طریقوں سے بنائے جاتے ہیں۔ 1۔ بیسن کے اور دوسرے ماش کی دال کے (جو کہ کئی گھنٹے پہلے بھگو کر رکھی جاتی ہے)

بیسن: 2کپ                     پانی: 1/2کپ
نمک: حسبِ ذائقہ           باریک کٹا ہوا دھنیا: 2چمچ
لال مرچیں (پسی ہوئی): 1 چمچ                 باریک کٹی ہوئی مرچیں: 1چمچ
ہلدی پاؤڈر: 1/4چمچ                              باریک کٹا ہوا پیاز: 2چمچ
ادرک کا پیسٹ: 1چمچ                            بیکنک سوڈا: 1/4چمچ
ان چیزوں کے علاوہ آپ اس میں آدھا چمچ لہسن کا پیسٹ، روسٹ اور پسا ہواء زیرہ آدھا چمچ بھی ڈال سکتے ہیں۔
* دہی بھلے تیار ہونے کے بعداس میں پہلے سے تیار شدہ پاپڑی بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر ڈال دیں۔
اس سے دہی بھلے Crunchyبھی ہو جائیں گے۔ 

دہی کی چٹنی بنانے کے اجزاء


دہی 2 کپ
نمک: حسبِ ضرورت
سبز مرچیں پسی ہوئی: 1/2چمچ
سبز دھنیا کا پیسٹ: 1/2چمچ
پودینہ کا پیسٹ: آدھا چمچ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ: آدھا چمچ

تڑکا لگانے کے لیے اجزاIngredients 


ککنگ آئل: 1چمچ
رای دانہ: 1چمچ
زیرہ: 1چمچ
کڑی پتہ: 4-5عدد
سوکھی ہوئی لال مرچیں: 2-4عدد

کھٹی میٹھی چٹنی کے اجزاء


کھجوریں (بیج کے بغیر) 1/2کپ
املی (بیج کے بغیر) 1/3کپ
پانی 3کپ
گڑ (پسا ہوا) 1/3کپ
نمک حسبِ ذائقہ
بھنا ہوا زیرہ آدھا چمچ
سرخ مرچیں پسی ہوئی آدھا چمچ
سونٹھ پسی ہوئی آدھا چمچ

بھلے /بڑے بنانے کی ترکیب


1۔ سب سے پہلے، ایک برتن میں بیسن، نمک، پسی ہوئی لال مرچیں، ہلدی، بیکنگ سوڈا، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، پیاز، سبز مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
2۔ اس آمیزے میں آہستہ آہستہ پانی ملاتے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ اس کو ہاتھوں سے یا چمچ سے ہلاتے بھی جائیں۔ یہ نہ تو بہت گاڑھا اور نہ ہی بہت پتلا ہونا چاہیے۔
3۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آٹا اس طرح کا تیار ہو جائے کہ اس کے آسانی کے ساتھ پیڑے یا بال بن جائیں۔
4۔ اب اس میں اچھی طرح سے چمچ چلائیں۔ 
5۔ اب ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں۔
6۔ بسکٹ کی شکل کے بال بنائیں اور گرم تیل میں آہستگی کے ساتھ ڈالیں۔
7۔ ان پکوڑیوں کو اچھی طرح سے فرائی کریں۔ہلکی آنچ پر بھی فرائی کریں تاکہ اندر سے بھی پک جائیں۔
. 8۔ جب ان کا رنگ پک کر گولڈن براؤن ہو جائے تو باہر نکال لیں اور ایک سائیڈ پر رکھتے جائیں۔

دہی کا مصالحہ یا چٹنی کیسے تیار کرنی ہے؟


1۔ دہی کے اندر اچھی طرح سے چمچ چلائیں ۔ 
2۔ اب اس میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، سبز مرچوں کا پیسٹ، دھینا اور پودینہ وغیرہ ڈال کر اچھی طرح سے ہلائیں۔
3۔ دہی کی چٹنی تیار ہونے پر اس بھلوں کے اوپر ڈال دیں ۔ اور کچھ بچا کر رکھیں جو بعد میں بھی کام آ سکتی ہے۔ 
4۔ اب اس کے اوپر تڑکا بھی ڈال دیں۔

دہی بھلے کا تڑکا کیسے تیار کرنا ہے؟

1۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کریں۔ 
2۔ اس میں رائی، زیرہ، سرخ مرچیں، کڑی پتا وغیرہ ڈال دیں۔ 
3۔ بس تھوڑی دیر تک ہی تڑکا لگانے کے بعد دہی بھلوں پر ڈال سکتے ہیں۔
4۔ سب سے آخیر میں کٹا ہوا دھنیا بھی ڈال دیں۔

کھٹی میٹھی چٹنی بنانے کا طریقہ


دہی بھلوں پر ڈالنے کے لیے کئی طرح کی کھٹی میٹھی چٹنی ڈالی جا سکتی ہے ۔ 
1۔ ایک پتیلا کے اندر بیچ کے بغیر املی اور کھجوریں ڈال دیں۔ اور 3کپ پانی بھی شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
2۔ 7-8منٹ تک کے لیے ابلنے دیں۔ اب اس میں گڑ بھی شامل کر دیں۔
3۔ اسکے بعد نمک، لال مرچیں، بھناہوا زیرہ اور ادرک پاؤڈر بھی شامل کریں۔
4۔ اچھی طرح مکس کریں اور مزید 7یا 8منٹ کے لیے پکنے دیں۔
5۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ 
6۔ کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے۔ جار میں سٹور کرنے سے پہلے اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔ 
یہ چٹنی دہی بھلوں، سموسے، پکوڑے، ٹکیوںیا دوسری چیزوں کے ساتھ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment