Gol Gappay Recipe in Urdu | Gol Gappa Banane ka Tarika

Gol Gappay Recipe in Urdu 

Gol Gappay banane ka tarika

Gol Gappa Ingredients

گول گپے بنانے کے اجزاء

سوجی: 1کپ
میدہ: 3چائے کے چمچ
بیکنگ سوڈا: 1/4چمچ
نمک: آدھا چمچ
ککنگ آئل: حسبِ ضرورت

گول گپے بنانے کی ترکیب


1۔ سوجی ، میدہ، بیکنگ سوڈا اور نمک کو بڑے منہ والے برتن میں مکس کریں۔
2۔ اب آہستہ آہستہ نیم گرم پانی شامل کرتے جائیں اور سخت آٹا تیار کر لیں۔ 
3۔ اس کے اوپر کوئی کپڑا ڈال کر 30منٹ تک کے لیے رکھ دیں۔ 
4۔ اسکے بعد چھوٹے لیموں کے سائز کی بالز بنا لیں۔آٹا بھی اور بالز کو بھی کور کر کے ہی رکھیں۔
5۔ اب خشک میدہ کی مدد سے رول پر چھوٹی چھوٹی سی روٹیاں تیار کر لیں۔ 
6۔ کسی Coocie Cutterیا کسی بھی اور چیز سے گول شکل میں کاٹ لیں۔

ٖ فرائی کرنے سے پہلے کی چند ضروری باتیں

1۔ گول گپوں کو تلنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ تیل ٹھیک درجہ حرارت تک گرم ہو چکا ہے۔ 
اس کو چیک کرنے کے لیے ایک گول گپے کا آٹا ڈالیں اگر یہ پک کر فوراً اوپر آجائے تو اس کا مطلب
ہے کہ تیل صیح حد تک گرم ہو چکا ہے۔ 
2۔ لیکن تیل اتنا زیادہ بھی گرم نہ ہو جائے کہ اس میں سے دھواں نکل رہا ہو۔ اس سے پوریاں 
جل کر گہرے رنگ کی ہوجائیں گی اور ذائقہ خراب ہو جائے گا۔

گول گپے فرائی کرنے کی ترکیب

1۔ گہرے پیندے والے برتن یا کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
2۔ ایک وقت میں 3سے 4پوریاں ڈالیں اور تیار کریں۔
3۔ فرائی کرنے کے دوران پوریوں کو درمیاں میں سے تھوڑا پریس کریں تاکہ یہ پھول جائیں۔
4۔ اب ان کی سائیڈ بھی تبدیل کریں تاکہ دوسری طرف سے بھی پک جائیں۔
5۔ پوریوں کو اس وقت باہر نکال لیں جب یہ ہلکی براؤن رنگ کی اور کرسپی بھی ہو جائیں ۔
6۔ ٹھنڈی ہونے پر Airtightجار میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ 
(اس طرح کافی دنوں تک استعمال ہو سکتی ہیں)


Gol Gappay Ki Fillings

گول گپے کا پانی


گول گپے کا پانی ہی دراصل وہ چیز ہے جو اس کو خاص ذائقہ دیتا ہے۔ 
آپ اپنی پسند کے مطابق پانی کے لیے مختلف چیزیں ڈال کر اس کا ضائقہ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔
املی کا گودا: آدھاکپ
پانی: 2کپسبز مرچیں: 1سے 3سائز کے مطابق
دھنیا کے پتے: چند
پودینہ کے پتے: 1کپ
کالا نمک: 1چمچ
گڑ: 2چمچ


کھٹا پانی بنانے کی ترکیب


1۔ دھنیا، پودینے کے پتے اور سبز مرچوں کو اچھی طرح سے گرائنڈ کر لیں۔
2۔ اب گڑ کو بھی اچھی طرح سے تھوڑے پانی میں گھلا لیں اور سبز پیسٹ میں مکس کر لیں۔
3۔ باریک چھاننی سے چھان لیں اور فریج میں 2یا 3گھنٹے رکھ لیں۔

گول گپے کی فلنگ

آلو(ابلے ہوئے): 2عدد
سفید یا کالا چنے(ابلے ہوئے): آدھا کپ
سبز چٹنی: 1/4چمچ
نمک: حسبِ ضرورت
املی کی چٹنی: حسبِ ضرورت
چاٹ مصالحہ پاؤڈر: حسبِ ضرورت

* تیار ہونے کی بعد پوری میں ایک سوراخ کریں۔ اس میں آلو اور چنے سے تیار کیا گیا میٹریل ڈالیں۔ 
* اس کے ساتھ ہی کھٹا میٹھا پانی بھی پیش کریں۔
* گھر کے بنے ہوئے گول گپے انجوائے کریں۔

آپ گول گپے میں بھرنے والے مصالحہ میں میں اپنی پسند کی مختلف چیزیں بھی ڈال سکتے ہیں۔ 
جیسا کہ پنیر، کیچ اپ، مختلف طرح کے کٹے ہوئے پھل، مائیونیز وغیرہ 


No comments:

Post a Comment