کچھڑی بنانے کے 2طریقے
1: دال مونگ اور چاول سے بنی ہوئی کچھڑی
2: سبزیوں اور چاول سے بنی ہوئی کچھڑی
2: سبزیوں اور چاول سے بنی ہوئی کچھڑی
Variety کے لیے آپ اس میں باجرہ، ساگودانہ وغیرہ بھی ڈال سکتے ہیں۔
دال کی جگہ پر اپنی پسند کی مختلف سبزیاں بھی ڈال سکتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر مونگ کی دال ہی کی ہوتی ہے۔
کچھڑی کے اجزاء
چاول یا کٹی سبزیاں 4کپ دار چینی 1عدد چھوٹا ٹکڑا
دال مونگ: 1کپ الائچی 1-2عدد
آئل: 1چمچ ہلدی 1چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ سبز مرچیں 3-4
لہسن ادرک کا پیسٹ: 1چمچ پودینہ(کٹا ہوا) 1چمچ
بڑے سائز کا پیاز: 1عدد(کٹا ہوا) دھنیا(کٹا ہوا) 1چمچ
سیاہ زیرہ: 1/2چمچ پانی 8کپ
کچھڑی بنانے کا طریقہ
20-25منٹ پہلے باسمتی چاول اور دال کو الگ الگ برتنوں میں کچھ دیر پہلے بھگو کر رکھ دیں۔
1۔ سب سے پہلے کسی برتن میں ککنگ آئل ڈال کر گرم کرنا شروع کریں۔
2۔ اس میں دار چینی، سیاہ زیرہ، الائچی اور ان تمام کو اچھی طرح فرائی کر یں۔ اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
3۔ اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ بھی ڈال دیں اور فرائی کریں جب تک کہ ان کی کچی خوشبو نہ ختم ہو جائے۔
4۔ مونگ کی دال ڈال دیں، ہلدی، دھنیا ، پودینہ، سبز مرچیں بھی ڈال دیں اور اچھی طرح سے مکس کر دیں۔ اور چند منٹ کے لیے پکائیں۔
5۔ اب اس میں 8کپ پانی شامل کر دیں۔
6۔ نمک ڈال کر آنچ درمیانی کر دیں اور پانی کو ابالیں۔
7۔ اب اس میں دھلے ہوئے چاول ڈال دیں۔ برتن کو ڈھانپ دیں اور میڈیم آنچ پر پکنے دیں۔
. 8۔ اس وقت تک پکنے دیں جب تک سارا پانی جزب نہ ہو جائے۔
9۔ اس دوران چیک کرتے رہیں کہ برتن نیچے سے لگ تو نہیں رہا۔ اسی لیے درمیانی آنچ پر ہی پکائیں۔
10۔جب سارا پانی تقریباً جزب ہونے کے قریب پہنچ جائے تو بالکل ہلکی آنچ کر دیں اور 3-4منٹ کے لیے پکنے دیں۔ اس دوران ڈھکن بالکل سختی سے بند رکھیں۔
11۔آخر میں اس کے اوپر گھی ڈالیں اور کسی بھی طرح کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔